پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈاکٹرماجدحسنین سے ملاقات

March 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ملتان کے صدرملک عمران یوسف نے جنرل سیکرٹری شیخ محمد اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرماجدحسنین سے ملاقات کی وفد نے ڈاکٹر ماجدحسنین کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان میں بطورچیف کنسلٹنٹ فزیشن تعینات ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ دیا، پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے صدر ملک عمران یوسف نے ڈاکٹرماجدحسنین کی شہبازشریف ہسپتال میں چیف کنسلٹنٹ تعیناتی کا خیرمقدم کیا۔