محکمانہ کیسز میں میپکو اہلکار برطرف، 4 کو سزائیں

March 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکار کو برطرف اور 4افسران /اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ سینئر سٹور کیپر محمد شاہد جمیل کی 132کے وی ویئر ہاؤس خانیوال روڈ ملتان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیاہے اور کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کی 232553روپے کی رقم وصول کرنیکا حکم دیاہے جبکہ اسسٹنٹ منیجر میٹریل مینجمنٹ 132کے وی ویئر ہاؤس خانیوال روڈ ملتان محمد فیصل مقبول کی دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روکنے اور کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کی 232553روپے کی رقم وصول کرنیکا حکم دیاہے۔میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ سٹور ہیلپر محمد طارق کی 132کے وی ویئر ہاؤس خانیوال روڈ ملتان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان کے ڈرائیور فخر زمان کی موسیٰ پاک ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی سزا دی ہے۔