نجی بینک کی گرفتار خاتون افسر پر ایف آئی اے میں چوتھا مقدمہ درج

March 30, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے نجی بینک کی 3 مقدمات میں پہلے سے گرفتار خاتون افسر عائشہ مرزا کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے کے مدعی انسپکٹر اسٹیفن شریف ہیں جنہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں تین مقدمات نمبر 37/2021,38/2021اور 9/2022درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا۔ گزشتہ روز درج ہونی والی ایف آئی آر نمبر 6/2023کے مطابق گرفتار ملزمہ نے اپنے ڈالر بینک اکاؤنٹ میں 95ہزار 854ڈالر جمع کروائے ۔ ان ڈالروں کی خریداری کے حوالے سے انسپکٹر اسٹیفن نے ملک بھر کی ʼاےʼ اور ʼبیʼ منی ایکسچینج کمپنیوں کو مراسلے تحریر کیئے کہ آیا عائشہ مرزا نامی خاتون نے ان سے ڈالر خریدے مگر تمام ایکسچینج کمپنیوں نے جواب نفی میں دیا۔