جسٹس مندوخیل نے یوٹرن لیا، اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی، فواد

March 30, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی ، یہ موقف تھا تو بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس سے متعلق لکھا کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی، سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے۔