فواد چوہدری نے رانا تنویر کو گالی دیدی

March 30, 2023

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کو گالی دے دی۔صحافیوں نے فواد چوہدری سے پوچھاکہ رانا تنویر کے بیان پر کیا کہیں گے؟جواب میں فواد چوہدری نے رانا تنویر کو گالی دی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا تنویر نے قومی اسمبلی کے فلور پر بیہودہ گفتگو کی ۔بطور ایم این اے رانا تنویر کی گفتگو شرمناک ہے۔