غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 45 ہزار امریکی ڈالر اورحوالہ ہنڈی رسیدیں برآمد

March 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے علی بھائی سوسائٹی عزیز آباد سےبغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالرز، 795000 روپے اور حوالہ ہنڈی کی رسیدیں بر آمد کر لیں ،گرفتار ملزمان میں عمیر خالد اور سکندر علی شامل ہیں،ترجمان ایف آئی اےکےمطابقگرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے متعدد ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کیے گئےہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کر کےمزید تفتیش جاری ہے۔