متاثرین سیلاب کیلئے شاہ سلمان کے پچاس ہزار نان فوڈ آئٹمز پیکیج

March 31, 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اسلام آباد کے سعودی سفارتخانے نے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے زیراہتمام تین لاکھ پچاس ہزار سیلاب زدگان کیلئے ریلیف پیکیج مکمل کر لیا ہے۔ اس مقصد کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور حکومت سندھ کی مدد سے سعودی سفارتخانے نے مزید 15ہزار خاندانوں کیلئے نان فوڈ آیٹمزپر مشتمل کٹس تقسیم کی ہیں۔ اس طرح کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے تیسرے اور چوتھے مرحلے کی پندرہ ہزار نان فوڈ آیٹمز کٹس پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے تباہ حال خاندانوں میں بانٹی ہیں جس کے نتیجے میں پچاس ہزار نان فوڈ آیٹمز کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ نان فوڈ آیٹمز پیکیجز سے ساڑھے تین لاکھ سیلاب زدگان کیلئے دو دو کمبل دیئے گئے ہیں۔