صدر علوی کا یونیورسٹی پروفیسر کوسپریم کورٹ فیصلے کے تحت پنشن ادا کرنیکا حکم

March 31, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر کی پنشن سے متعلق وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنشن کا حصہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔