گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 174 افسر نامزد

March 31, 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ19سے20میں ترقی کیلئے لازمی سینیئر مینجمنٹ کورس کیلئے174 افسروں کی نامزدگی کردی ہے۔ یہ ایس ایم سی کورس 24اپریل سے بیک وقت اسلام آ باد ‘لاہور ‘کراچی اور پشاور میں شروع ہوگا اور11اگست تک جاری رہے گا۔پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 22افسروں کو نامزد کیا گیا ہے۔