پندرہ سالہ ملازمت کے بعد مستقل کیا جائے، پاسپورٹ آفس ملازمین کی اپیل

March 31, 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاسپورٹ و امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ پراجیکٹ فیز ون اور ٹو کے گریڈ 17اور 18کے کنٹریکٹ ملازمین نے 15سالہ ملازمت کے بعد بھی مستقل نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام عرضداشت میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متاثرین کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملازمین نے امتحان بھی دیا تاہم نتائج جاری نہیں کئے گئے۔ بعدازاں احتجاج پر ناکام ملازمین کے ناموں کا اعلان کر کے معاملہ کو کھٹائی میں ڈال دیا گیا۔