موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

March 31, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس کے ملک گیر آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 90 کلو چرس ، 33 کلو 600 گرام افیون اور 12 کلو ہیروئن برآمد کر کے 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 508گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی ، برآمد شدہ ہیروئین کو لیپ ٹاپ کی سکرین کے اندر چھپایا گیا تھا۔