عمران مارشل لا کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں، اقبال جھگڑا

March 31, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان اور ایمل خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار سے محرومی پر ملک میں انتشار و محاذ آرائی کے ذریعے سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے ملک میں مارشل لا کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں لیکن عمران کا مارشل لا لگنے کا ارمان پورا نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے صدرڈاکٹر عارف علوی کے ان ریمارکس پر کہ ملک کا آئین خطرہ میں ہے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین خطرے میں نہیں بلکہ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنا عمران کے لئے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ محب وطن قوتوں کو ملک کو بچانے کے لئے عمران کی سازش کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہونا جانا چاہئے۔