ایلینا رباکینا میامی ٹینس کے فائنل میں

April 01, 2023

فلوریڈا (جنگ نیوز) قازقستان کی ایلینا رباکینا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، انہوں نے امریکا کی جیسکا پیگولا کو شکست دی۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکی ٹیلر فرٹز اور روس کے ڈینیل مدویدوف نے امریکی حریف کرسٹوفر یوبینکس کو ہرا کر لاسٹ فور مرحلے میں جگہ بنالی ۔