موجودہ حکومت نے عوام کو لائنوں میں لگا کر بھکاری بنا دیا، شفیق آفریدی

April 01, 2023

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لائنوں میں لگا کر بھکاری بنا دیا ہے۔خیبر پختونخوا سے وفاقی حکومت میں شامل قوم پرست اور مذ ہبی جماعتیں وفاق کا قبائیل اور خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک پر خاموشی معنی خیز ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں ہر مقام پر سستا آٹا وافر مقدار میں مل رہا تھا۔ بیچاری عوام کو آٹا کے حصول کیلئے ذلیل ہوتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔ اب یہ تجربہ کار حکمران اور جو لوگ ان کو لے آئے ہیں۔ ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اور انا ملک میں جاری ہر بحران کو طوالت دینے کا باعث بن رہی ہے اب فیصلہ کن وقت ہے اور اب طے ہو کر رہے گا کہ حکومت آئین کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے یا چند لوگوں کے زاتی مفاد خواہشات کی تکمیل کیلئے ہوگی۔