ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

April 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) رمضان المبارک میں ملاوٹی اور زائدالمیعاد خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، دوران چیکنگ پوٹل، کریانہ سٹورز، سنیکس یونٹس اور بیکریز کو بھاری جرمانے عائد، 150 لٹر ملاوٹی دودھ، 50 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس، 15 کلو ملاوٹی کھویا، 8 کلو ملاوٹی برفی تلف کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 کلو میٹر بہاولپور بائی پاس پر سنیکس یونٹ کو آلودہ برتنوں کی موجودگی، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 30 ہزار روپے، نشتر روڈ پر ہوٹل کو کھانوں میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ اور ایکسپائری اچار کہ موجودگی پر 10 ہزار، موضع جھکھڑ پور میں کریانہ سٹور کو کھلی اور غیر معیاری اشیاء بیچنے پر 15 ہزار جبکہ معصوم شاہ روڈ پر میٹ شاپ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، گندے فریز میں گوشت کی سٹوریج پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح نیو شرقی کالونی وہاڑی اور لکڑ منڈی بورے والا میں 2 بیکریوں کو کھوئے کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 20، 20 ہزار ، لکڑ منڈی بوریوالا میں کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد خوراک فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے اور خانیوال میں فاروق اعظم چوک پر ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔