فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی

April 02, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک 11 راڈو ہل ویو اپارٹمنٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ سجاد چانڈیو ولد سکندر چانڈیو جاں بحق ہو گیا، شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد فلائی اوور کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ فیضان ولد حنیف زخمی ہو گیا ،ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی آزاد محلہ بلال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22سالہ شہر زادہ ولد عبداللہ زخمی ہو گیا ماڑی پور تھانے کی حدود ٹرک اڈہ گلی نمبر 1 میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ احمد ولد نور محمد زخمی ہو گیا۔