سندھ پولیس ایرانی آئل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث نکلی

April 02, 2023

کراچی (این این آئی) اندرون سندھ ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں سندھ پولیس کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ایس ایچ اوز سمیت اٹھائیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں سندھ پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے سندھ پولیس کے ایس ایچ اوز سمیت اٹھائیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔معطل ہونیوالوں میں جیکب آباد ،کشمور،شکارپور، سکھرپولیس کیافسران واہلکار شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔