راولپنڈی، پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونیکا انکشاف

April 02, 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)راولپنڈی میں پولیس اہلکاروںکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ روات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹے، پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اس پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا۔ درج مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔