بھارت کے تعلیمی نصاب میں بابر اعظم کا نام شامل

April 02, 2023

نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن(آئی سی ایس ای)کی آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب کے سپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کی نصابی کتاب میں بابر اعظم کو بھارتی مشہور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دیگر کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔