ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے آفٹر نون سکول پروگرام کے ٹیچرز کو گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث ٹیچرز کیلئے گھر چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے، تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ٹیچرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹیچرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔