پشاور، مسیحی خاندان نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

April 02, 2023

پشاور (اے پی پی):پشاور کے علاقے چمکنی کے نواحی گائوں ناصر پور میں راولپنڈی سے آئے ہوئے مسیحی خاندان نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ چمکنی کے علاقہ ناصر پور میں مسیحی خاندان نے پولیس کانسٹبل سید عامر شبیر کے توسط سے مسجد میں امام مسجد کے ہاتھوں باقاعدہ طور پر کلمہ طیبہ پڑھا اور اسلام قبول کر لیا۔ کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد نو مسلم کا کہنا تھا کہ اسلام کی قبولیت پر روح کو سکون ملا ہے، اسلام قبولیت کی تقریب علاقہ کی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسلام قبول کرنے پر انہیں مبارکباد دی گئی، ان کے استقامت کے لئے دعائیں کی گئی اورانہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے.