جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی مہم آج شروع

May 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز منگل سے عمان کے شہر سلالہ میں چائینز تائپے کے خلاف میچ سے کرے گی۔پاکستان نے عمان میں دو پریکٹس میچوں میں میزبان اور کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے، منگل کو دوسرا میچ تھائی لینڈ اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹور نامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے،پول اے میں پاکستان، بھارت ،جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تائی پے جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا،عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں. پاکستان ٹیم دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ، تیسرا27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ لیگ کا آخری میچ کھیلے گا۔