بابر، نسیم اور فخر کے لنکا پریمیئر لیگ کیلئے آکشن سے قبل معاہدے

May 24, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں تین پاکستانی کرکٹرز کا آکشن سے قبل ہی معاہدہ ہوگیا۔ کپتان بابر اعظم ، فاسٹ بولر نسیم اور فخر زمان شاہ رواں سال لنکا پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بابر اور نسیم دونوں پاکستانی کھلاڑی کولمبو اسٹرائیکرز سےاپنا پہلا سیزن کھیلےگے۔ فخرزمان نے کینڈی فیلکنز کے ساتھ معاہدہ سائن کیا ہے۔ براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کے نام شامل ہیں، لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی آکشن 11 جون کو ہوگی، لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔دریں اثنا نسیم شاہ سے مختصر مدت کیلئے انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر کاؤنٹی نے معاہدہ کیا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں مصروف افغان پیسر نوین الحق کی غیرموجودگی میں خدمات انجام دینگے۔ وہ جمعرات کو میچ میں سلیکشن کیلئےدستیاب ہوں گے۔