خواتین کپ ون ڈے، ڈائنامائٹس کی پہلے میچ میں فتح

May 24, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بلاسٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیدی ڈائنامائٹس کی غلام فاطمہ نے صرف 17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ بلاسٹرز کی ٹیم94 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کیےجس میں سات چوکے شامل تھے۔ صبا نذیر نے 27 رنز اسکور کیے۔کپتان منیبہ علی سمیت چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ڈائنامائٹس نے95 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔کپتان سدرہ امین نے 58 کی اننگز کھیلی اور وہ آؤٹ نہیں رہیں۔ دوسرا میچ جمعرات کو بلاسٹرز اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔