ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم

May 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی درجنوں مختلف وارداتوں میں شہری 11موٹر سائیکلوں، 23 موبائل فونز، سونا، نقدی، مویشی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ساجد سے تین لاکھ سے زائد روپے اور ظہیرالدین سے موٹر سائیکل چھین لی، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو نے جاوید سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے جب کہ رضوانہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکو نےعبدالرشید سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے چھین لیے جب کہ اسی تھانے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں نے محمد زاہد سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے جب کہ نعمان، یوسف اور اورنگزیب سے موبائل فونز چھین لیے، پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے وقاص سے موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ملزمان نے اسداللہ اور شعیب سے فونز چھین لیے، پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں انور اور عاقب لوہاری گیٹ کے علاقے میں کاشف اور شاہ شمس کے علاقے میں احسن سے موبائل فونز چھین لیے گئے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ناصر کے گھر سے ملزمان نے دس تولہ سونا چوری کرلیا، پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نعیم اور علی کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے، پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ارشد منیر کی دکان سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کے تین لیپ ٹاپ چوری کر لیے، پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے خانزادہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے طارق، جاوید اعجاز اور حبیب کے موبائل فونز چوری کر لیے، پولیس تھانہ گلگشت کے مختلف علاقوں سے نامعلوم ملزمان نے اسلم اور عبدالغفار کے موٹر سائیکلوں جب کہ فرح، ندیم اور عمران کے موبائل فونز چوری کر کے لے گئے جب کہ دیگر مختلف چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔