ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

May 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک پانچ میں غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک پانچ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ بلڈر بغیر اجازت نامہحاصل کئے تعمیرات کر رہا ہے۔ ایس بی سی اے کو اس حوالے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ہیں تو فوری روکی جائیں۔ عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔