پٹھان کالونی، تاجر کو قتل کرنیوالا پارٹنر گرفتار

May 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹھان کالونی میں تاجر کو قتل کرنیوالے پارٹنر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ اے پولیس نے ربانی مسجد نزد کے ایم سی اسکول کے قریب کاروباری لین دین کے معاملے میں 3 گھنٹے قبل ہونے والے قتل کی تفتیش میں کارروائی کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کر کے قتل میں ملوث ملزم طاہر ولد امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم اتحاد ٹاؤن میں گرفتاری کے خوف سے روپوش تھا۔