سبزہ زار: موٹرسائیکل کا اشارہ توڑنے پر چائے فروش قتل

May 28, 2023

لاہور (کر ائم رپورٹرسے) تھانہ سبزہ زار کے علاقے سید پور سٹاپ ملتان روڈپر موٹر سائیکل کا اشارہ توڑنے پر موٹر سائیکل مالک نے فائرنگ کرکے ٹھیلے پر چائے بنانے والے کو قتل کردیا ، نامعلوم نوجوان چائے پینے کے لئے کھو کھے پر گیاتو موٹرسائیکل کھڑا کرنے پرجھگڑاہوگیا۔ اسی دوران موٹرسائیکل کا ایک اشارہ ٹوٹ گیا جس پر ملزم نےچائے بنانے والے پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔