ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے آتشزدگی، 40 چیمبرجل کرراکھ

May 28, 2023

لاہور (کر ائم رپورٹرسے) ماڈل ٹائون کچہری کے سامنے آتشزد گی سے وکلاء کے 40سے زائد چیمبرز جل کر خاکستر ہوگئے۔ نماز فجر کے وقت پل کے نیچے واقع وکلا ء کے چیمبرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دفاتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔