کالعدم ٹی ٹی پی میں اندرونی لڑائی شدید، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

May 29, 2023

اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشتگرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ، فورسز پر حملوں اور خودکش دھماکوں میں ملوث کئی دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقررتھی ، متعدد زخمی ـ ذرائع کے مطابق اختلافات کی بدولت دہشت گردوں کے مابین لڑائی شدید ہو گئی ،وہ تمام دہشت گرد جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور عوامی اجتماعات پر خود کش حملوں میں ملوث تھے اور حکومت پاکستان کی جانب سے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقررتھی وہ جاری اندرونی لڑائی میں یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر زخمی ہیں، اس حوالے سے سامنے آنیوالی تفصیلات کے مطابق 19جنوری 2022کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا جبکہ سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔15 مئی 2022کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے دہشتگرد عثمان ، بلال ، جنت گل ، حضرت اللہ سمیت 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گرد 8 زخمی ہوئے ـ28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر اور *25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوئے ـ7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا ،8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا ـ14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان ، اور سرغنہ روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ سرغنہ ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے ـ9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی ، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئےـ27 اکتوبر 2022 کوٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔