شہر اور گردونواح سے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی آمد جاری

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر اور گردونواح سے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا 185 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 25 بچے بھی شامل تھے جب کہ چلڈرن کمپلیکس میں 88، ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں 29،فاطمہ جناح ویمن کیمپس میں 14خواتین مریض رپورٹ ہوئیں،رپورٹ ہونے والے بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا، دریں اثناث نشتر ہسپتال کے ڈینگی آئیسو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا 01 جب کہ شبہ میں رپورٹ ہونے والے مریض کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر اسے آئیسو لیشن وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ادھر گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد ضلع میں ڈینگی الرٹ جاری کرتے ہوئے مہم مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔