پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9مئی کے واقعات کی مذمت، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے صدر رانا شاہد الحسن اور سینئر رہنما راؤ نسیم حیات کی موجودگیمیںپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک ریاض جانباز، ملک اعجاز احمد، ملک زوہیب الطاف، ملک جاوید بھٹہ، ملک جاوید بھٹہ، ملک زمان بھٹہ، سجاد بھٹہ، اشفاق بھٹہ، ملک عامر نمبردار، زوہیب احمد بھٹہ، حافظ اسحاق، محمد رفیق کونسلر، سرفراز ریاض بھٹہ، ڈاکٹر غضنفر بھٹہ ودیگر نے 9 مئی کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رانا شاہد الحسن نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ن لیگ واحد عوامی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ملک کو ایٹمی طاقت دی اور ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا، اس موقع پر ملک ریاض جانباز نے کہا کہ ہم 9 مئی سے پہلے ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے تھے ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔