سٹی کورٹ، شوہر کی فائرنگ سے زخمی بیوی اسپتال میں دم توڑ گئی

May 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں خاندانی تنازع پر شوہر نے فائرنگ سے زخمی بیوی 24سالہ صائمہ اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئی ، ملزم نے سسر 55سالہ دادن کو پستول کے بٹ مارکر شدید زخمی کردیا تھا ، ،پولیس نے ملزم سکندر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور خاتون کا فیملی کیس ایسٹ کورٹ میں لگا ہوا تھا.خاتون اپنے والد جو کہ پولیس میں تعینات ہے کے ساتھ کورٹ آئی تھی اور شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی،دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کورٹ پولیس کی غفلت اور لاپروا ئی پرنوٹس لے لیا ،پولیس چیف نے ذمہ داروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔