• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو پولو گراؤنڈ میں 1200 اسٹالز لگاکر دینے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگاکر دینے کا فیصلہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ نے کے ایم سی حکام کو فوری بحالی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے میئر نےکہا ہے کہا کہ اسٹالزر یڈ زون میں قائم پولو گراونڈ میں لگانے کی اجازت لی جائے گی میئر نے اس سلسلے میں گل پلازہ کے دکانداروں اور انتظامیہ سے افسران کو رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے انکی ہر ممکن مدد کرینگےپیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید