• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 درختوں پر مشتمل اربن فاریسٹ قائم، پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی جانب سے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر میں 400 درختوں پر مشتمل اربن فاریسٹ قائم کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی اور ڈونرز بھی موجود تھے۔سی پی کے کے سربراہ مراد سونی کے مطابق مطابق 400 درختوں کا فاریسٹ مکمل طور پر بنا کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی دیکھ بھال اور پانی دینے کی ذمہ داری اب سندھ پولیس کی ہے۔یہ اقدام ماحولیاتی بہتری، سرسبز پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ مراد سونی کے مطابق ہم اپنے تمام ساتھیوں، ڈونرز اور سندھ پولیس کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ منصوبہ ممکن ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید