کراچی (پ ر) اصلاحی انجمن مسلمانان جموں و کشمیرکے صدر چوہدری رفیق راجوری نے اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی انجمن مسلمانان جموں و کشمیر کیماڑی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگررہنمائوں نےمقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی۔