• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفیق بشیر انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی، شرجیل میمن و دیگر کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے سابق نائب صدر، کراچی پریس کلب (کے پی سی) کی گورننگ باڈی کے سابق رکن،جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے سابق صدر اور روزنامہ جنگ کے سابق رپورٹر رفیق بشیر طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے جمعہ کو یہاں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر مدنی مسجد، ملک سوسائٹی، سیکٹر 16-A، اسکیم 33، گلزار ہجری میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے طویل عرصے تک شان دار انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں ادا کیں، ان کا آبائی تعلق سکھر سے تھا، انہوں نے بیوہ، 2بیٹیوں اور ایک داماد کو سوگوار چھوڑا ہے۔ دریں اثناء سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر مشتاق اختر، جنرل سیکریٹری شکیل یامین کانگا، دی نیوز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر سعیدمحی الدین، جنرل سیکریٹری دارا ظفر،جاوید پریس ماڈرن گرافکس یونین (سی بی اے) کے صدر خرم غوری اور جنرل سیکریٹری رانا یوسف نے رفیق بشیر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رفیق بشیر صحافت کے شعبے میں ایک معتبر اور باوقار نام تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید