• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن فوری ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو وفاقی شرعی عدالت کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار 1994میں محکمہ تعلیم سندھ میں تعینات ہوئے۔ 8 سال وہاں خدمات انجام دینے کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ دادو تعینات ہوئے۔ 12 سال وہاں سروس کے بعد 2006 میں اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت تعینات ہوئے۔ درخواست گزار 2024 میں بطور رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت ریٹائرڈ ہوئے۔ سندھ حکومت 1994 سے 2006 تک کی پینشن اور واجبات ادا نہیں کر رہی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید