PIA نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق نیا معاہدہ کرلیا

May 30, 2023

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہو گیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ ہوا ہے۔انتظامیہ کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی‘معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رکھے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ مینجمنٹ کو دی ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے۔