اینکر بازیابی کیس، جیو فینسنگ اور پولیس پیشرفت رپورٹ طلب

May 30, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سینئرصحافی و اینکر سمیع ابراہیم کی بازیابی کے کیس میں جیو فینسنگ رپورٹ اور پولیس پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو انکے بھائی کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار اپنے وکیل راجہ عامر عباس کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس حوالے سے خدشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ وہ امریکی شہریت رکھتے ہیں جبکہ ان کو بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔