بلاول کو اردو نہیں آتی وہ کہیں باہر نکلیں تو انکی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، سعد رضوی

May 30, 2023

جیکب آباد (نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نے بلاول بھٹو زرداری کو امریکا کا غلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کو اردو بولنا نہیں آتی وہ کہیں باہر نکلیں تو انکی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں آزادی کے بڑے دعوے کرنے والوں کے بس میں نہیں کہ وہ ہمیں آزادی دلائیں، ہمارے سیاستدانوں کی بیماریاں جیل نظر آنے کے بعد ظاہر ہوتی ہیں زرداری صاحب بھی ویل چیئر پر بیٹھ کر لاٹھی اٹھا کر بڑے بزرگ بن جاتے ہیں جیسے انہوں نے کچھ کیا ہی نہ ہو پھر سختیاں ختم ہونے کے بعد چہروں پر لالیاں چھا جاتی ہیں۔وہ ”پاکستان بچاؤ مارچ“ کے جیکب آباد پہنچنے کے موقع پر ڈی سی چوک پر کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔