بلوچ کالونی کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

May 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلوچ کالونی کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود ایکسپریس وے اقراء یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی، زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اسپتال میں شہید اہلکار کی شناخت 27 سالہ وارث ولد نثار کے نام سے ہوئی ۔