4 افراد نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو گھر سے اغواکرلیا

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چلانے اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، مخدوم رشید پولیس نے جمشید کو اور قادر پورراں پولیس نے رفیق کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، پولیس تھانہ قطب پور کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ پرانا شجاع آباد روڈ پر اختر اور احسن کی سبزیوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان شہریوں کو مہنگے داموں سبزی فروخت کر رہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی، پولیس نے شہری کو ہزاروں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کو شہباز احمد نے درخواست دی کہ اس سے آصف نے 92 ہزار روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ جعلی تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، 4مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو گھر سے اغوا کر لیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ سٹی جلال پورپولیسکو ممتاز حسین نے درخواست دی کہ ملزمان عامر، ولی محمد اور لیاقت نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اس کی 18سالہ بیٹی (س)کو اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔