بارش کے باعث فصلوں اور املاک کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے گزشتہ شب ہونے والی شدید بارش اور طوفان کے بعد شہر کا ہنگامی دورہ کیا انہوں نے طوفان و ژالہ باری سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بوسن روڈ پر کراؤن فلئیر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری دانش نے کراؤن فلئیر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر نجی پلازہ کی دیوار گرنے سے سیوریج لائن اور سڑک متاثر ہوئی جبکہ واسا سمیت متعلقہ اداروں کو فوری بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔عمر جہانگیر نے کہا کہ شدید بارش کے باعث فصلوں اور املاک کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کی لہر میں مکمل ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔