تحریک لبیک کے پاکستان بچاؤ مارچ کے استقبال کے انتظامات مکمل کرلئے: اختر رضا قریشی

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک کے ضلعی امیر مفتی محمد مظہر حسین چشتی کی قیادت میں پی پی 216 کا ادورہ کیا،پاکستان بچاؤ مارچ چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر استقبالی و انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر نامزد امید وار این اے 158 حاجی اختر رضا قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بچاؤ مارچ کے گھنٹہ گھر ملتان پہنچنے پر استقبال کے انتظامات مکمل ہوچکے اور شرکا مارچ کی میزبانی کیلئے وسیع انتظامات کئے جاچکے ہیں، کمر توڑ مہنگائی سے عوام بلبلا اٹھے ہیں اور حکمران سیاسی تماشے میں مگن ہیں حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دے۔