44 سماج دشمن گرفتار، اسلحہ و منشیات، 5مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

May 30, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 44سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں سے چار پستول ،300روند پسٹل، 240روند کلاشنکوف برآمدکر لئے ۔ 8ملزموں سے چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔گوجر خان پولیس نے 6قمار بازوں سے 30ہزار 900 روپے، 5موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ۔ آراے بازار پولیس نے موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 5موٹر سائیکل برآمدہوئے ۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاجن سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور اسلحہ برآمدہوا۔ٹیکسلا پولیس نے بھی رابری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ سے مسروقہ رقم 87ہزار روپے اوراسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل پولیس نے بھی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 18 افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات بھی برآمد کر لی ۔