اسکاٹ لینڈ، نیشنل ہیلتھ کے مسائل کے باعث 8 ہزار سے زیادہ نرسیں غیر حاضر

May 31, 2023

لندن (پی اے) کنزرویٹو پارٹی اسکاٹ لینڈ کے دعوے کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران نیشنل ہیلتھ کے مسائل کی وجہ سے 8ہزار سے زیادہ نرسیں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی 32لوکل اتھارٹیز کی جانب سے آزادی معلومات کے قانون کے تحت فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران نئی نرسوں پر ذہنی دباؤ میں 53فیصد اضافہ ہوا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ غیر حاضر نرسوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوا کیونکہ 4کونسلوں نے اعدادوشمار فراہم نہیں کئے جبکہ3کونسلوں نے جواب ہی نہیں دیا۔ اس کے علاوہ آزادی معلومات کے ایکٹ کا اطلاق پرائیوٹ سیکٹر کی نرسوں پر نہیں ہوگا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان اعدادوشمار سے اسکاٹ لینڈ میں بچوںکی دیکھ بھال کے شعبے کو درپیش بحران کا پتہ چلتا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ 90فیصد کونسلیں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے پوری طرح فنڈ فراہم کرنے سے قاصر رہیں۔ نیشنل ڈے نرسریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات انجام دینے والوں میں انڈپینڈنٹ نرسریز کا حصہ ایک تہائی تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی کنزرویٹو پارٹی کی قائد اور بچوں و جوانوں سےمتعلق امور کی شیڈو وزیر میگھن گالاچر نےحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹاف کو ان کی ضرورت کے مطابق سپورٹ فراہم کرے۔ ان اعدادوشمار سے ابتدائی برسوں میں نرسوں پر پڑنے والے دباؤ کا اظہار ہوتا ہے۔