تاج محمد کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس کوئٹہ تعینات

May 31, 2023

کوئٹہ (خ ن)محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے تاج محمد کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس ژوب ڈویژن کا تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس کوئٹہ تعینات کردیا ہے نیز وہ ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس ژوب کے عہدے پر افسر کی تعیناتی تک یہ عہدہ بھی سنبھالیں گے۔