35اضلاع میں مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے‘ الیکشن کمشنر

May 31, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کی 871 جنرل ممبر کی مخصوص نشستوں خواتین ، مزدور ، کسان ، اقلیت کی نشستوں پر خواتین کی 289 نشستوں پر 522 ، کسان کی 47 نشستوں پر 190 ، مزدور کی 47 نشستوں پر 196 جبکہ اقلیت کی 47 نشستوں پر 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ۔