• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان اجے مسیح دائرہ اسلام میں داخل، نام محمد عبداللہ رکھ دیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے امیر خطیب مولانا مفتی محمد احمد ، جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی اور مولانا سعد اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آفاقی ، امن ، محبت اخوت کا دین ہے جس میں تمام عالم کے حقوق محفوظ ہیں یہ بات انہوں نے جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی کی کوششوں سے عیسائی نوجوان اجے مسیح کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر کہی قبل ازیں مفتی محمد احمد نے نوجوان اجے مسیح کو کلمہ طیبہ پڑھاکر حلقہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلم کا اسلامی نام محمد عبداللہ رکھا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی حقانیت و مقبولیت سے متاثر ہوکر بڑی تعداد میں لوگ اسلام میں شامل ہورہے ہیںانہوں نے نو مسلم کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین اسلام میں استقامت عطا فرمائے۔ 
کوئٹہ سے مزید